ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آج ہم ایران اور ہندوستان کے باہمی روابط کے پچھتر برس پورے ہونے کا جشن منارہے ہیں، لیکن ہماری مشترکہ تاریخ اور ہمارے ثقافتی روابط اگر ہزاروں سال نہ کہیں تو سیکڑوں برس پرانے ہيں جنہوں نے دونوں اقوام میں اٹوٹ رشتہ قائم کردیا ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ دو طرفہ تعاون اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے روابط بہت اہم ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اقوام کی سربلندی کے لئے باہمی شراکت کی تقویت کے مشتاقانہ خواہشمند ہیں۔ ایران و ہند زندہ باد۔
آپ کا تبصرہ